اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ 2027 کے بعد ون ڈے کی تعداد کم، معیار بڑھانے کی تجویز پیش

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایم سی سی نے ورلڈکپ 2027کے بعد ون ڈے میچز کی تعداد کم، معیار زیادہ کرنے کی تجویز پیش کردی۔

لارڈز میں گزشتہ دنوں مائیک گیٹنگ کی زیرسربراہی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں ایک روزہ کرکٹ کے مجموعی معیار پر فکرمندی کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ اگلے ورلڈکپ کے بعد کم از کم ایک سال میچز کی تعداد میں نمایاں کمی کی تدبیر کرنا چاہیے، اس فیصلے سے ایک تو تعداد کم اور معیار زیادہ کرنے میں مدد ملے گی، دوسرے عالمی کرکٹ کیلنڈر میں ٹیسٹ سمیت دیگر فارمیٹس کیلیے جگہ بنانے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سوا دیگر ملکوں میں ویمنز ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کی  پیش رفت سست ہونے کی نشاندہی کر دی گئی، ساتھ اس ضمن میں مسائل پر قابو پانے کیلیے خصوصی فنڈ بھی قائم کرنے کی تجویز دی گئی، ان تجاویز پر بدھ کو ڈربن میں آئی سی سی ایگزیکٹیو میٹنگ میں ابتدائی بات چیت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی میں پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ،سارو گنگولی، جسٹن لینگر، گریم اسمتھ، کمار سنگا کارا، جھولان گوسوامی اور ہیتھر نائٹ شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے