اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل فرنچائزز تاحال آمدنی میں سے حصے کی منتظر

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل فرنچائزز کو تاحال آمدنی میں سے حصے کا انتظار ہے جب کہ اب تک آٹھویں ایڈیشن کی 90 فیصد ادائیگی ہو جانا چاہیے تھی مگر ایسا نہیں ہوا۔

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن سے 5 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی ہے، طے شدہ معاملات کے مطابق 5 فیصد حصہ پی سی بی اور 95 فیصد 6 فرنچائزز کو ملنا ہے، سینٹرل پول کی غیرآڈٹ شدہ تفصیلات کے مطابق ایک ٹیم کے حصے میں 84 کروڑ سے زائد رقم آئے گی، ان میں سے اخراجات کی رقم منہا ہوگی جو 40 سے 55 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

ٹی وی پروڈکشن کی 95 فیصد رقم کی ادائیگی بھی فرنچائزز کے ذمے ہوتی ہے، معاہدے کے تحت 5 جولائی تک منافع میں سے 50 فیصد ادا کیا جانا تھا مگر تاحال اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی، اس سے قبل مئی میں 40 فیصد رقم واجب الادا تھی، اس کا پی سی بی نے فرنچائزز کوحساب بھیجا مگر کئی امور پراختلافات بھی سامنے آئے، آخری 10 فیصد ادائیگی 10 دسمبر تک کرنا ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کو فرنچائزز کے چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف اوز) کی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے جس میں کوئی پیش رفت کا امکان ہے،لیگ کے معاملات سے فرنچائزز ناخوش ہیں، اونرز ذکا اشرف سے ملاقات میں تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ان دنوں آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ میں موجود ہیں،ان کی وطن واپسی کے بعد ہی کوئی میٹنگ ہو سکے گی۔

یاد رہے کہ آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو زیر کر کے ٹرافی حاصل کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے