اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قرآن پاک کی بےحرمتی مسلمانوں کےعقیدے اور جذبات پرحملہ ہے، بلاول بھٹو

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے عقیدے اور جذبات پر حملہ ہے۔

اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے زیراہتمام مباحثہ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیابھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مسلم ملک قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دے سکتا، قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے جذبات پر حملہ ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ قرآن پاک 2 ارب مسلمانوں کے لئے مقدس ہے، سب کو مل کر نفرت پھیلانے کی نفی کرنی ہوگی ،قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکنا ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے