اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم کو انٹیلی جنس بیورو کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی گئی

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کو انٹیلی جنس بیورو کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی گئی، آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل فواد اسد اللہ خان نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔

وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو کی ایک سال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ملکی اور غیرملکی عناصر سے خطرات کے مقابلے میں آئی بی کا کردار قابل تحسین ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ میں آئی بی نے اہم کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم بننے کے بعد آئی بی کو قومی مفادات کے حوالے سے اضافی ٹاسک سونپے جو اس نے کامیابی سے حاصل کئے، ملک کے اندر مجرمانہ سرگرمیوں کے تدارک، انسداد دہشت گردی میں آئی بی نے فعال کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بروقت اطلاعات کی فراہمی سے درست فیصلہ سازی میں بھی آئی بی کا شاندار کردار رہا، وزیراعظم نے فواد اسد اللہ کی پیشہ وارانہ قابلیت اور ادارے کو بہتر بنانے کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ادارے کی غیرمعمولی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔

وزیراعظم نے آئی بی کے افسران اور عملے کو شاباش دی، انہوں نے آئی بی کے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ اور سلامتی کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے شہدا پر قوم کو فخر ہے۔

فواد اسد اللہ خان نے وزیراعظم کے آئی بی میں اعتماد اور بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ آئی بی ملک کی سب سے پرانی اور بڑی سویلین انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے