اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا جوہر ٹاؤن ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ ، شکایات پر پورا عملہ تبدیل

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا، شہریوں کی شکایات پر ون ونڈو سیل کا پورا عملہ تبدیل کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں کے مسائل سنے، شہریوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے، بار بار چکر لگنے، کئی ماہ سے جمع کرائی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہونے سمیت  رشوت کی شکایات کی گئیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ون ونڈو سیل کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ون ونڈو سیل کا پورا عملہ ہٹا دیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فوری طور پر نیا عملہ تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  14 روز کے اندر ون ونڈو سیل کے امور کو بہتر بنایا جائے، رشوت کی شکایات پر فوری ایکشن ہو گا، کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔

 محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور شکایات کے ازالے کے بارے میں دریافت کیا۔ محسن نقوی نےایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے ہاؤسنگ کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ہدایات دیں۔

 محسن نقوی نے شہریوں کی زیر التواء درخواستوں کو مقرر کردہ مدت میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو سیل میں بھی شہریوں کے مسائل کو بہتر سے بہتر طریقہ سے حل کیا جائے، شہریوں کی درخواستوں کو ٹائم لائن کے اندر نمٹایا جائے۔

 ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے ہاؤسنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے