اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشیں، 24 گھنٹے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے: این ڈی ایم اے

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں سے گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر سے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں 3، پنجاب میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 9 افراد زخمی ہوئے، 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 86 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 33 مرد، 16 خواتین اور 37 بچے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ اموات 52 پنجاب میں رپورٹ ہوئیں، خیبرپختونخوا سے 20، بلوچستان سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں، سندھ سے 5 اور آزاد کشمیر میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 151 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 56 مرد 43 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں کل 97 گھروں کو نقصان پہنچا، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 46 مویشیوں کو نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسر کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے