10 Jul 2023
(لاہورنیوز) مینزایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان شاہینزٹیم منگل کی علی الصبح لاہورسےبراستہ دبئی سری لنکاجائےگی۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث ٹیم کی قیادت کررہےہیں، ٹورنامنٹ 13سے23 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا، 50 اوورز فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان شاہینزکو گروپ بی میں انڈیا اے،نیپال اورمتحدہ عرب امارات اے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 14جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی، 17جولائی کو قومی ٹیم کا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات اے کے خلاف ہوگا۔19جولائی کوپاکستان ٹیم روایتی حریف انڈیا کے خلاف مدمقابل ہوگی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز21 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 23 جولائی کو ہوگا۔