اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی اولمپکس کوالیفائر مقابلوں کے میزبان ممالک کااعلان کردیا

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(لاہور نیوز ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی اولمپکس کوالیفائر مقابلوں کے میزبان ممالک کااعلان کردیا۔

پاکستان اگلے سال اولمپک ہاکی کوالیفائر کی میزبانی کرے گا ، ایونٹ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں منعقد ہو گا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپ دی، 8 ممالک کی ٹیموں کا فیصلہ ایشین گیمز اور کونٹینٹل کپ کے اختتام پر ہو گا۔

پاکستان ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیت لے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لے گا، ورنہ پاکستان کی ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیِلے  گی۔مینز کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان اور سپین میں ہوں گے جبکہ ویمنز ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ چین اور سپین میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں 4 ٹیموں کے ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی کی تھی، پاکستان نے 1999، 1994 اور 2004 کے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی جس میں 6، 6 ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔اس بار 8 ٹیمیں پاکستان کا رخ کریں گی اور 1990 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع ہو گا جب پاکستان 8 ممالک کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے