اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء کا سیف سٹیز کا دورہ، ادارے کی کارکردگی کا جائزہ

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیراعلی پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا، ڈائریکٹر فلم اینڈ پبلی کیشن حامد جاوید اعوان کی سربراہی میں ریسرچ ایسوسی ایٹس ڈی جی پی آر وفد میں شامل تھے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے وفد کو ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی، وفد کو عوامی آگاہی مہم، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے وفد کو بتایا کہ آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب ٹی وی سے عوامی آگاہی مہم چلائی جاتی ہے، پولیس کو مختلف مقدمات کی تفتیش میں مدد کیلئے 20 ہزار سے زائد آڈیو،ویڈیو شواہد فراہم کیے گئے، خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ کو 3 لاکھ سے زائد خواتین انسٹال کر چکی ہیں۔

وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ متاثر کن ہے، سیف سٹی آکر خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے