اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سعودیہ گیمنگ فیسٹیول میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، ٹائٹل سے ایک قدم دور

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں ای سپورٹس و گیمز فیسٹیول میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، پاکستان ٹیکن سیون (TEKKEN 7) ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے میں بس ایک قدم کی دوری پر ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا  ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول جاری ہے ، فیسٹیول میں 161 ممالک کے 400 کے قریب کھلاڑی شریک ہیں، جن کے درمیان مختلف ای گیمز کیٹیگری کے مقابلے جاری ہیں۔

ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم مچی ہوئی ہے، آج پاکستان کی ٹیم  نے جنوبی کوریا کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے، اس طرح پاکستان ٹیکن 7 (TEKKEN 7) کا ورلڈ ٹائٹل جیتنے  کے بے حد قریب ہے ۔

 

پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑیوں ارسلان ایش، عاطف بٹ اور خان عمران  نے کوریا کے خلاف تین سیٹ جیت کر فائنل میں پاکستان کی محفوظ انٹری کو یقینی بنا دیا۔

پاکستان کا مقابلہ فائنل میں کس سے ہو گا اس کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

قبل ازیں پاکستانی گیمرز  نے فائٹنگ گیم ٹیکن سیون کے نیشنز کپ میں برطانیہ کے بہترین گیمرز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ای سپورٹس گیمنگ فیسٹیول میں 30 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے، گیمرز 8 دی لینڈ آف ہیروز‘ کے عنوان سے شروع ہونے والے آٹھ ہفتوں کے ایونٹ میں سپورٹس مقابلے، معروف فنکاروں کی لائیو موسیقی، شوز، کمیونٹی گیمنگ، تعلیمی پلیٹ فارمز اور ثانوی سرگرمیاں شامل ہے۔

ایونٹ میں پاکستان، جاپان، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، تھائی لینڈ، پیرو، فرانس، فلپائن ، آسٹریلیا، جرمنی اور دیگر ممالک شریک ہوئے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے