10 Jul 2023
(ویب ڈیسک ) سابق انٹرنیشنل باکسر اور سابق قومی چیمپئن در محمد بلوچ 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کے پی ٹی اور پاکستان نیوی کی نمائندگی کرنے والے سابق انٹرنیشنل باکسر در محمد بلوچ لیاری کے رہائشی اور مرچنٹ نیوی سے وابستہ تھے۔
انہیں افریقی بندرگاہ پر بحری جہاز پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔
در محمد بلوچ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اصغر بلوچ کے بھتیجے تھے ، ان کے والد اولمپئن ملنگ بلوچ بھی سات ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔