اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بطور بیٹر کھلائے جانے کا امکان

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بطور بیٹر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے کی تجویز زیر غور ہے۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 16 ارکان پر مشتمل کرکٹ ٹیم سری لنکا میں موجود ہے جہاں اسے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کھیلنے ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہو گا۔

سرفراز احمد کی سکواڈ میں شمولیت کے بعد رضوان کا بطور وکٹ کیپر ٹیم میں جگہ حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے اور اطلاعات ہیں کہ نائب کپتان محمد رضوان کو بطور سپیشلسٹ بیٹر گال ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

محمد رضوان  نے 27 ٹیسٹ کی 43 اننگز میں 38.13 کی اوسط سے 1373 رنز  2 سنچریوں اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کر رکھے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جہاں انہوں  نے 4 اننگز میں 3 نصف سنچریوں اور ایک سنچری بنا کر سیریز  کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم سر ی لنکا روانگی سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر ان کی پہلی چوائس ہوں گے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ محمد رضوان جنہیں ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا انہیں گال ٹیسٹ میں بطور سپیشلسٹ بیٹر کھلانے کی تجویز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے