10 Jul 2023
(ویب ڈیسک) پنجاب میں وفاق کے برابر تنخواہوں میں اضافے اور لیو انکیشمینٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے مطالبہ کے لئے سرکاری ملازمین نے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا۔
احتجاج کے باعث سول سیکرٹریٹ کے اطراف میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، سول سیکرٹریٹ کے اطراف میں ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں کم اضافہ کیا، سرکاری ملازمین سرکاری امور میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاق کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،پنجاب حکومت نےسرکاری ملازمین کا حق مارا، لیوانکیشمینٹ ہمارے بچوں کاحق ہے، لیوانکیشمینٹ کا نیا نوٹیفکشن واپس لیا جائے۔