(لاہور نیوز) مہنگائی کے ہر شعبہ پر وار جاری، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیسیں بھی بڑھا دی گئیں، موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس میں دو سو فیصد اور گاڑیوں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
نگران حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد وہیکلز کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا، موٹر سائیکل کیلئے ٹرانسفر فیس 150 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی، رکشہ کی ٹرانسفر فیس 1200 سے بڑھ کر 2500 روپے ہو گئی، ایک ہزار سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 2 ہزار روپے سے بڑھا کر 5000 کر دی گئی۔
1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 3 ہزار کے بجائے 10 ہزار وصول کی جائے گی، کمرشل گاڑیوں کی فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار کر دی گئی، 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلر اور نان فائلر کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اب گاڑی کی انوائس کے مطابق ہو گی۔
2 ہزار سے 2500 سی سی گاڑیوں کی قیمت کا فائلر 6 فیصد جبکہ نان فائلر 18 فیصد ٹیکس ادا کرے گا،2500 سے 3 ہزار سی سی گاڑی کا ود ہولڈنگ ٹیکس فائلر کے لئے 8 فیصد اور نان فائلر کے لئے 24 فیصد مقرر کیا گیا ہے،3 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کا ٹیکس فائلر10 فیصد جبکہ نان فائلر 30 فیصد ادا کرے گا۔