اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ممکنہ سیلاب کا خدشہ، راوی سائفن پر صورتحال معمول کے مطابق ہے: کمشنر

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے اس وقت راوی سائفن پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور سیکرٹری  آبپاشی  ڈاکٹر واصف خورشید نے راوی سائفن فلڈ کیمپ  کا دورہ کیا، محکمہ آبپاشی پنجاب کی جانب سے راوی سائفن میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی سی شیخوپورہ سرمد تیمور اوراے سیز و آبپاشی افسران بھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اس وقت راوی سائفن پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، لاہوراورشیخوپورہ کی انتظامیہ اپنے اپنے علاقے میں ایس اوپیز کے مطابق انتظامات مکمل کر چکی ہے، تمام ضروری تیاریوں اور وسائل  کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اور ایم سی ایل تمام ہنگامی سامان کی سٹاک چیکنگ کرچکی ہے، عارضی کیمپس کیلئے جگہیں فائنل  کردی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے