اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

خواتین کرکٹ سکلز کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خواتین سکلز کیمپ کا پہلا مرحلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اختتام کو پہنچا، پانچ روزہ کیمپ میں 20 کرکٹرز نے حصہ لیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق کیمپ نے ان تمام کھلاڑیوں کو اپنی مہارت اور فٹنس میں اضافے کا بہترین موقع فراہم کیا، اس کے علاوہ ان کھلاڑیوں کو اپنی تکنیک میں بہتری لانے کا بھی موقع ملا۔کیمپ کی نگرانی پاکستان ویمنز ٹیم کے سپورٹ سٹاف نے کی جس کے سربراہ ہیڈ کوچ مارک کولز ہیں،کیمپ کے دوران تمام کھلاڑیوں کو کوچنگ سٹاف کی طرف سے کھیل کے تینوں شعبوں کی ٹریننگ کے علاوہ گیم کی حکمت عملی کے بارے میں اہم باتیں بتائی گئیں۔

ہیڈکوچ مارک کولز نے کیمپ میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ ان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ اور ان میں کھیل کی لگن دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئے ہیں، ان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی محنت اور لگن سلیکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے لیے مستقبل کا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان ویمنز کرکٹرز کے سکلز کیمپ کا دوسرا مرحلہ 13سے 17 جولائی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں منعقد ہوگا، اس مرحلے میں بھی 20 کرکٹرز حصہ لیں گی جن میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار بھی شامل ہیں جو لاہور کے پہلے مرحلے میں بھی موجود تھیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے