اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کے سڑکوں کی بحالی و مرمت کے منصوبے فائلوں تک محدود

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ترقیاتی منصوبے صرف فائلوں تک محدود ہو کر رہ گئے۔

  ایل ڈی اے گزشتہ مالی سال میں ترقیاتی کاموں کے روڈ میپ  پر عمل نہ کر سکا، گزشتہ مالی سال ایل ڈی اے بجٹ میں 34 نئی سکیموں کی منظوری دی گئی، نئی سکیموں کے لیے ایک ارب 71 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا لیکن فنڈز میں کمی کی وجہ سے ایل ڈی اے روڈ میپ پر عمل درآمد نہ  کرسکا۔

عبدالحق روڈ اور ابوذر غفاری روڈ کی مرمت اور بحالی  کا  کام نہ ہوسکا، خیابان فردوسی، شوق چوک سے شوکت خانم  اور شوکت خانم سے ٹوپاز چوک تک واک ویز تعمیر نہ کیے جاسکے، کالج روڈ سے خیرا  ڈسٹری بیوٹری  تک سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر کا کام بھی  نہیں ہوسکا۔

اس کے علاوہ کینال روڈ ،جیل روڈ ، گلبرگ مین  مارکیٹ ، رائیونڈ روڈ  پر نئی لائٹس کی تنصیب کے منصوبے پر بھی عمل نہیں ہوا۔

ایل ڈی اے انتظامیہ نے شروع  نہ ہونے والے منصوبوں کو مالی سال 24-2023 میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے