اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟: طاہر محمود اشرفی

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے معاون حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست پر حملہ ہوا، واقعات میں ملوث لوگوں کے کیسز پر کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، 9 مئی کے مجرمان کو اب تک سزا نہیں ہوئی، مجرمان کو سزا اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے، گناہ گاروں کو سزا دی جائے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف کیا فیصلہ ہوا ہے؟، یہاں نہ توشہ خانہ کا پتہ چلتا ہے نہ احتساب کا پتہ چلتا ہے، لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہو گا، یہاں نظام عدل کو درست کرنا چاہیے، غربت دور کرنی ہوگی۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم سے گزارش کرتے ہیں اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟، پاکستان کی فوج اور قوم کے درمیان تقسیم کی سازشیں ہو رہی ہیں، سازشوں کیلئے 70 فیصد بھارت سے مہم چلائی جاتی ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے