اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل کے قیام کا اعلان

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کے ازالے کیلئے خصوصی سیل کے قیام کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی سے مختلف اضلاع کے چیمبرز آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ترسیلاتِ زر سے متعلقہ ایشوز کے حل کے لیے خصوصی سیل بنایا جائے گا، کاروبار شروع کرنے کے لیے این او سی کے اجراء کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل وقت گزرنے والا ہے، پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، بیرونی ادائیگیوں میں ایک دن کی تاخیر نہیں کی گئی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں اور صنعتکارو ں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا خوش آئند ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے