اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فی الحال پنجاب میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محسن نقوی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دریائے راوی کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر و دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ریسکیو ،سول ڈیفنس کی ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے راوی پر موجود ہیں، مشترکہ آپریشن 24 گھنٹے جاری رہے گا، دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پر اس وقت 14 ہزار کیو سک پانی گزر رہا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں ابھی فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ہندوستان نے جو پانی چھوڑا ہے وہ روٹین کا پانی ہے، ہمارا کام انسانی جانوں کو بچانا ہے، ہمارے وزیر پلاننگ فیلڈ میں موجود ہیں۔

محسن نقوی نے کہا دریا کے اندر غیر ضروری رہائش گاہ نہیں بنی ہونی چاہئیں، دریا کے اندر بنی آبادیاں خالی کروا کر گھروں کو توڑ دیں گے، دریا سے ریت نکالیں گے اس سے پانی کے بہاؤ میں فرق پڑے گا، ابھی مون سون کی بارشیں ہونا باقی ہے، اس سے فرق پڑ سکتا ہے دو مہینے اہم ہیں تمام معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے