اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فاطمہ جناح عظیم بھائی کی عظیم بہن، قوم کیلئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں، وزیراعظم

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مادر ملت فاطمہ جناح کو 56ویں یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ایک عظیم بھائی کی عظیم بہن تھیں جو قوم کیلئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم پر فاطمہ جناح کے بہت احسانات ہیں، فاطمہ جناح بابائے قوم کیلئے حوصلے اور ہمت کا ذریعہ تھیں، مادر ملت پیرانہ سالی کے باوجود آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں، عوام، جمہوریت اور ملک کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کیلئے بے مثال کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں، فاطمہ جناح کی شخصیت آج کی بچیوں اور خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، قوم مادر ملت کی پاکستان کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے احسانات کی مقروض رہے گی۔

وزیراعظم نے قوم سے مادر ملت کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے