اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بزرگان دین کے مزارات کی تزئین و آرائش، توسیع اور بہتری کیلئے بڑے فیصلے

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، بزرگان دین اور اولیاء کرام کے مزارات کی تزئین و آرائش، توسیع اور انتظامی امور میں بہتری لانے کے لئے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عطیات ، صدقات اور نذرانہ دینے کےلئے آن لا ئن ڈونیشن پورٹل بنایا جائے گا، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو آن لائن ڈونیشن پورٹل قائم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ، آن لائن ڈونیشن پورٹل کے ذریعے اندرون و بیرون ملک سے نذرانے، صدقات اور لنگر کی سہولت فراہم کی جائے گی، بیرون ملک سے مزاروں پر لنگر، چادر اورپھول چڑھانے کے لئے آن لائن پے منٹ کی سہولت ہوگی۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عقیدت مندوں اور زائرین کی آمدورفت میں آسانی کیلئے مزارات کے آنے جانے والے راستوں کو کشادہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اجلاس میں ہر مزار سے ملحق لائبریری قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزارات کے ساتھ سرائے،لنگر خانے، واش رومز اوردیگر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی، بابا بلھے شاہؒ کے مزار سے ملحق میلہ گراؤنڈ میں زائرین کے لئے انتظار گاہ اور پارکنگ بنائی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان میں شاہ شمس تبریزؒ کے مزارکی تزئین و آرائش اور توسیع کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے چنیوٹ کی شاہی مسجد کی تزئین اور بحالی کا پلان تیار کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزارات کی تاریخی ہیئت اوراصل حالت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں اندرون لاہور استاد دامن کی کھولی کو تاریخی اور ادبی اہمیت کے پیش نظر بحال کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

 صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر، منصورقادر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری فنانس، تعمیرات و مواصلات، اوقاف، ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے