اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قدرتی آفات کے سلسلہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب، شہباز شریف کی شرکت

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قدرتی آفات کے سلسلہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، سوئس وزیر خارجہ اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نتھیا گلی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر غیر ملکی مہمانوں کو جرمن زبان میں گفتگو کر کے حیران کر دیا۔

شہباز شریف نے غیرملکی مہمانوں سے فرداً فرداً جرمن زبان میں خیریت دریافت کی، علاقے کی تاریخ اور حکومت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے بہتری کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

غیرملکی مہمانوں نے وزیراعظم شہبازشریف کے لئے خیرسگالی کے گرمجوش جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی جرمن زبان پر دسترس کی بھی داد دی، وزیراعظم نے مہمانوں کو الوداع کرتے ہوئے جرمن زبان میں کلمات ادا کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے