اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر لاہور میں مون سون کی بارشیں، نشتر ٹاؤن میں 87 ملی میٹر بارش ریکارڈ

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں مون سون کی تیز بارشیں جاری ہیں۔ نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 87 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

صبح 4 بجکر 45 منٹ سے شروع ہونے والی بارش کے 4 سپیل برسے۔ پہلا سپیل 4 بجکر 45 منٹ سے 6 بجکر 30 منٹ اور دوسرا سپیل 7 بجے سے 7 بجکر 30 منٹ تک برسا۔ تیسرا سپیل 8 بجکر 20 منٹ سے شروع ہو کر 9 بجکر 30 منٹ تک برستا رہا۔ چوتھا سپیل 11 بجکر 15 منٹ سے شروع ہو کر سہ پہر تک جاری رہا۔

سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 87 ملی میٹر ریکارڈ، جیل روڈ پر 22، ایئرپورٹ 27، گلبرگ میں 18 اعشاریہ 2، لکشمی چوک میں 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ، اپر مال میں 12 ، مغل پورہ میں 13، تاج پورہ میں 25، نشتر ٹاؤن میں 87 ملی میٹر بارش ہوئی۔ چوک ناخدا میں 3 اعشاریہ 5، پانی والا تالاب میں 11، فرخ آباد میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ایم ڈی واسا غفران احمد کے دورے بھی جاری ہیں۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے عثمان بلاک ڈسپوزل کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام ڈائریکٹرز کو مرکزی، سکینڈری روڈز کو کلیئر کرنے کے احکامات دیئے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے کلمہ چوک انڈر پاس کا دورہ بھی کیا اور نکاسی آب آپریشنز تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے مغل پورہ اور لبرٹی چوک کے بھی دورے کئے اور تمام چھوٹے پاؤنڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کی ہدایات کیں۔

ایم ڈی واسا نے مزید بارشوں کے پیش نظر ڈسپوزل سکرینوں کو صاف رکھنے اور جنریٹرز میں فیول کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے