اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئندہ دو روز میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(لاہورنیوز) دریائے چناب میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا، آج سے 10 جولائی تک دریا میں انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا آسکتا ہے، بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے کی صورت میں ریلا مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں سے ضلع سیالکوٹ میں  داخل ہونے والے دریائے چناب کے کیچمنٹ  ایریاز میں اِس وقت شدید بارشیں ہورہی ہیں جس کے باعث دریا کے بپھرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، قرار دیا گیا ہے کہ  960 کلومیٹر طویل دریا میں 10جولائی تک شدید سیلابی کیفیت برقرار رہ سکتی ہے جس دوران دریا میں آنے والا سیلابی ریلا چار لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ اداروں کی طرف سے صورت حال کو الارمنگ قرار دیتے ہوئے اِس بات کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر بھارت کی طرف سے دریا میں پانی چھوڑا گیا تو سیلابی ریلے کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، صورت حال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کی طرف سے انتظامات کومکمل کرلیا گیا ہے تا کہ نقصانات سے محفوظ رہا جاسکے۔

دریائے ستلج اور راوی سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے