اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

9 مئی جلاؤ گھیراؤ: ہائی پروفائل کیسز میں ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پررہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اورمفرورمرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرپسندوں کے خلاف کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے، مفرور شرپسندوں کا تعاقب جاری رکھاجائے، ٹیکینکل کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے، پراسیکیوشن کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے، مفرورشرپسند جتنا مرضی چھپ لیں، ان تک پہنچیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے ملک کی اساس پر حملہ کیا گیا، حملے، جلاؤ گھیراؤ،لوٹ مار اورتوڑ پھوڑ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی، شرپسندوں نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا وہ ناقابل معافی جرم ہے، سیاست کی آڑ میں دہشت گردی کی گئی،دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔ سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے