اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کے دو سپیلز سے شہر کا حلیہ بگڑ گیا، شاہراؤں پر گڑھوں سے ٹریفک متاثر

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(لاہور نیوز) موسلادھار بارشوں نے شہر کا حلیہ ہی بدل دیا، جگہ جگہ پڑے گڑھوں سے دلکش لاہور مہم کا بھانڈا پھوٹ گیا، سڑکوں پر پیچ ورک کا مشن ناکام ہو گیا، جگہ جگہ پڑے گڑھوں کے باعث ٹریفک روانی بھی سست روی کا شکار رہنے لگی۔

دلکش لاہور مہم موسلا دھار بارشوں کی نذر ہو گئی، شہر کی 274 یونین کونسلز کی 100 سے زائد سڑکوں  پر پڑے گڑھے انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے،  مختلف سڑکوں پر مجموعی طور پر پانچ لاکھ مربع فٹ ایریا پر پیچ ورک  سست روی کا شکار ہے، سڑکوں پر پڑے کھڈوں بارے ایک ہزار سے زائد شہریوں کی  شکایات موصول ہو گئیں ۔

سڑکوں پر پڑے گڑھوں کے باعث ٹریفک روانی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، شہر کی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ ، امامیہ کالونی پھاٹک، شاہدرہ، بادامی باغ روڈ کا برا حال ہے، ایبٹ روڈ ،ایجرٹن روڈ، ڈیوس روڈ   پر بھی گڑھے موجود ہیں، برکت مارکیٹ، انارکلی، نیلا گنبد  کی حالت بھی مختلف نہیں، کوئنز روڈ،لارنس روڈ اورعلامہ اقبال روڈ بھی تعمیرومرمت کے منتظر ہیں۔

ادھر شاہ عالم  روڈ، کریم بلاک، سمن آباد، موچی اور بھاٹی گیٹ کی سڑکوں کی بھی ابتر صورتحال ہے، سرکاری اسفالٹ پلانٹ فنڈز کی قلت کے باعث بند پڑا ہے، ریت، کرش بجری اور دیگرتعمیراتی سامان بھی  نہیں خریدا جا سکا۔

دوسری جانب چیف انجنیئرمیاں ثاقب کا کہنا ہے کہ پیچ  ورک کے لئے فنڈز کی ڈیمانڈ ایڈمنسٹریٹر لاہور کو بھجوا دی ہے، بارشوں کے بعد سڑکوں کی تعمیرو بحالی کا عمل فوری شروع کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے