اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سویڈن واقعہ ناقابل برداشت، آئندہ ایسی حرکت پر کوئی ہم سے گلہ نہ کرے، وزیراعظم

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن واقعہ ناقابل برداشت ہے، اگر آئندہ ایسی حرکت ہوئی تو پھر ہم سے کوئی گلہ نہ کرے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، آج ہم عالم اسلام کے جذبات اس ایوان سے پوری دنیا میں پہنچائیں گے، آج نہ صرف اس کی مذمت کریں بلکہ ہاؤس تجویز کرے کہ موثر الفاظ میں قرار داد کی منظوری ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائیں جو آئندہ ایسے مذموم حرکتوں کے سدباب کی سفارشات دے، پاکستان سویڈن واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے، اسلام کے خلاف جان بوجھ کر آگ بھڑکائی جا رہی ہے، یہ دنیا میں مسلمان اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن واقعے سے مسلمانوں کے دل انتہائی دکھی ہیں، عید والے دن پولیس نے اپنی کسٹڈی میں خبیث کو یہ حرکت کرنے دی، اسلام تمام مذاہب کا احترام سکھاتا ہے، کل جمعہ کی نماز کے بعد پورے ملک میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، اس خبیث کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، اس حوالے سے سب سے بہترین فورم او آئی سی ہے، او آئی سی اجلاس کی مذمتی قرارداد پر سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے ہر کونے میں سویڈن واقعے کی بھرپور مذمت کرنی ہے، سویڈن حکومت نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے، سویڈن حکومت کو خیال آیا اچھی بات لیکن ایسا واقعہ کیوں ہونے دیا؟

شہباز شریف نے کہا کہ ایوان سے متفقہ قرارداد منظور کرانے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے، اجلاس ختم ہونے سے پہلے موثر قرار داد پیش کی جائے، فریڈم آف سپیچ کی آڑ میں کسی کے مذہب کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے میجر اور اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں حالیہ بارشوں میں جاں بحق ہونے والوں اور جہانگیر ترین اور سینیٹر سیمی ایزدی کے بھائی کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے