اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایم ڈی واسا غفران احمد کے نشیبی علاقوں کے دورے

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) بارش کے بعد نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے نشیبی علاقوں کے دورے کیئے۔

شہر میں موسلادھار بارش کا ایک اور سپیل آیا۔ سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 73 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جوہر ٹاؤن میں 64، لکشمی چوک 52 ، گلشن راوی میں 48 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پانی والا تالاب میں 43، علامہ اقبال ٹاؤن 34، فرخ آباد میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لکشمی چوک سمیت شہر کے دیگر علاقوں کے دورے کئے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے نکاسی آب آپریشن بارے بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام نشیبی علاقوں اور مرکزی شاہراہوں کو فوری کلیئر کرنے کے احکامات دئیے۔

بارشوں کے دوران کلمہ چوک انڈر پاس کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے بھی انتظامیہ متحرک ہے۔ سی بی ڈی اور واسا کی مشینری کلمہ چوک انڈر پاس پہنچا دی گئی۔

ایم ڈی واسا نے غوث الاعظم انڈر پاس، قرطبہ چوک، لکشمی چوک اور دیگر علاقوں کے دورے کئے۔ ایم ڈی واسا نے نکاسی آب آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات کیں۔

لاہور نیوز سے گفتگو میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ کلمہ چوک انڈر پاس سے نکاسی آب کیلئے عارضی پمپس لگا دئیے ہیں۔

ایم ڈی واسا نے بارش کے دوران نشیبی علاقوں سے جلد از جلد نکاسی آب ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے