اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کو سسلین مافیا کہنے والے آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہے ہیں، احسن اقبال

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے نواز شریف کو سسلین مافیا کہنے والے آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے لاہور کیمپس میں ایک تقریب ہوئی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف غیروں نے نہیں بلکہ اپنوں نے سازش کی اور اس نوبت تک پہنچا دیا کہ ہم آئی ایم ایف کے محتاج ہو گئے۔ آج کوئی دشمن بھی نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان سری لنکا کی طرح ڈیفالٹ کر جائے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جو سسلین مافیا کے حصہ رہے، وہی نواز شریف کی بے گناہی کی گوائیاں دے رہے ہیں۔  نواز شریف کو غیرآئینی طور پر سازش کے تحت اقتدار سے علیحدہ کر کے پاکستان کو سزا دی گئی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کرکے لاڈلے اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کو تنزلی کی طرف بھیجا، اب ان غلطیوں کو ٹھیک کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ نواز شریف جلد پاکستان آ کر ملک کو ترقی دیں گے اور انتخابی عمل کا حصہ بھی بنیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے