اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس، سردار ایاز صادق چیئرمین منتخب

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا پہلا اجلاس ہوا جس میں سردار ایاز صادق کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، کمیٹی نے پرانی انتخابی اصلاحات کمیٹیوں کی دستاویزات طلب کر لیں، سیکرٹری پارلیمانی امور کو ہر اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی تاخیر سے بنی اور وقت کم ہے، ہمارے پاس صرف 10 روز ہیں، ہم نے جلد انتخابی اصلاحات کا کام مکمل کرنا ہے، 13 اگست سے پہلے ان اصلاحات کو دونوں ہاؤسز سے منظور کرانا ہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ٹی او آرز بنائیں گے، ایک میراتھن سیشن رکھیں گے جس کو شق وار دیکھیں گے۔

سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ کمیٹی نے مردم شماری سمیت دیگر امور کو دیکھنا ہے، مردم شماری ٹھیک ہو گی تو الیکشن ٹھیک ہوں گے، وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ ممبران کو پہلے تازہ ترین الیکشنز ایکٹ فراہم کر دیں جو پہلے ہی الیکشنز ایکٹ میں ترامیم آئی ہیں ان کو تجاویز میں شامل کریں، پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اگلا اجلاس منگل کو ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے