اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کا پلرا ہیڈ آفس کا دورہ

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران نے پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سسٹم کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا۔

ڈائریکٹر آپر یشنز مس انجم زہرا، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد شفیق نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد کو پلرا کے 151اراضی ریکارڈ سنٹرز، 59 قانونگی اراضی ریکارڈ سنٹرز، 20موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیگر سروس ڈلیوری مراکز سے دی جانے والی اراضی ریکارڈ خدمات آن لائن فرد کا اجراء، انتقال اراضی، اپوائنٹمنٹ کا طریقہ کار، موبائل ایپ اور یونیورسل رسائی کی بدولت پنجاب کے کسی بھی اراضی سنٹر سے کسی دوسری تحصیل و ضلع کی اراضی ریکارڈ کی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔

وفد کو پلر ا کی جانب سے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کے طریقہ کار کو مزید آسان اور سہل بنانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمرنے وفد کے سربراہ کو شیلڈ پیش کی، وفد کی جانب سے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی طرف سے کیے جانے والے تمام اقدامات کو سراہا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے