اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیر اعلیٰ نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ذمہ داریاں تفویض کر دیں

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے پنجاب میں بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نگران وزراء ، مشیروں اور حکام کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔

محسن رضا نقوی کی منظوری کے بعد پرنسپل سیکرٹری سمیر احمد سید نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، منصور قادر کو گوجرانوالہ، ایس ایم تنویر کو فیصل آباد ڈویژن، بلال افضل کو ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن، ڈاکٹر جمال ناصر اور کنور دلشاد کو راولپنڈی، عامر میر، سید اظفر اعلی ناصر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد اور وہاب ریاض کو لاہور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

8 سیکرٹریز کو لاہور کے مختلف ٹاونز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار کو راوی ٹاؤن، سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کو داتا گنج بخش ٹاؤن، سیکرٹری ماحولیات ساجد چوہان کو جوبلی ٹاؤن، سیکرٹری جنگلات مدثر وحید ملک کو گلبرگ ٹاؤن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جاوید اختر کو نشتر ٹاؤن، سیکرٹری ٹورازم آصف بلال لودھی کو عزیز بھٹی ٹاؤن، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کو شالیمار ٹاؤن اور سیکرٹری سکولز احسن وحید کو اقبال ٹاؤن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے