اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نیب کیخلاف بیانیہ بنا کر اقتدار میں آنے والوں نے نیب کو ہی ہتھیار بنا لیا: شیخ رشید

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف بیانیہ بنا کے اقتدار میں آنے والوں نے نیب کو ہی اپنا ہتھیار بنا لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے صدر کے حج پر جانے کا بھی پورا فائدہ اٹھایا، یہ اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے رات کی تاریکی میں ہمیشہ کالےقانون بناتے ہیں بعد میں خود اس میں پھنس جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا اسے نیب کے کالے قانون کے مقاصد کے لیے ختم کیا گیا اور رات کے اندھیرے میں کالا قانون ٹھونس دیا گیا، جو گھڑھا کسی کے لیے کھود رہے ہیں بلاآخر ایک دن یہ اس میں خود گریں گے، نیب کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، امید ہے اس کا فیصلہ بھی جلد آجائے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیل کا مطلب یہ نہیں کہ خطرہ ٹل گیا، عوام کے لیے ریلیف نہیں تکلیف ہی تکلیف ہے، ایک ہفتہ ڈالر گرایا جائے گا پھر اپنی اصلیت پر لایا جائے گا، جب بجلی اور گیس بڑھے گی تو مہنگائی مزید بڑھے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ اثاثے بیچ کر اور غریب دشمن آئی ایم ایف کی شرائط مان کر جشن منانے والوں کو شرم آنی چاہیے، 24 سال میں نیب ملک میں کرپشن نہیں ختم کر سکی کیونکہ انکو تعینات کرنے والی اشرافیہ خود ہی کرپٹ ہوتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے