اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا 24 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(لاہور نیوز) کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا 24 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، دشمن کے دانت کھٹے اور کارگل کے معرکے میں جرات اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا۔

دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ کارگل کے برف پوش پہاڑ ٹائیگر ہل پر موسم ایسا کہ سانس بھی جم جائے لیکن جذبہ اور حوصلہ ایسا کہ چٹانیں پگھل جائیں، ان مشکل ترین حالات میں دشمن کے پے در پے 8 حملے نہ صرف ناکام بنائے بلکہ اسے پسپائی پر بھی مجبور کر دیا۔

وطن کے اس جانباز بیٹے نے محاذ جنگ پر اپنا سر جھکایا نہ ہی قوم کا سر جھکنے دیا بلکہ دنیا پر پاک فوج کی دھاک ہی نہیں بٹھائی دشمن کے عزائم ناکام بنا کر قائد کا یہ فرمان بھی عملاً ثابت کیا کہ مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا۔

بروقت قوت فیصلہ، بھرپور جوابی وار اور ایمان کامل کی داستان رقم کرنے والے 29 سالہ کیپٹن کرنل شیر خان نے آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئندہ نسلوں کیلئے قابل تقلید مثال بن جانے والے کیپٹن کرنل شیر خان 1970 میں صوابی کے گاؤں نواں کلی میں پیدا ہوئے، 27 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، کارگل کی جنگ کے دوران 12 این ایل آئی میں تعینات ہوئے، یونٹ کی کمانڈ کی، پلاٹون کمانڈر کے طور پر بے شمار خدمات سر انجام دیں اور مشکل چوٹیوں پر خود آگے رہ کر وطن کا دفاع کیا، ان کے آبائی گاؤں کو دنیا اب کرنل شیر کلی کے نام سے جانتی ہے۔

دوسری جانب کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے 24 ویں یوم شہادت پر مسلح افواج نے بھی قوم کے جانباز کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارگل جنگ کے ہیرو نے اپنے خون سے دفاع وطن کی لازوال تاریخ رقم کی، ملکی آبرو کیلئے جان نچھاور کرنے والے عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔

 

تعریف وہ جو دشمن بھی کرے

کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو بھارتی فوج کی جانب سے بھی خراج تحسین پیش کیا گیا، بریگیڈیئر پرتاب سنگھ باجوہ کہتے ہیں کہ کیپٹن کرنل شیر خان کارگل کی جنگ میں بہت بہادری سے لڑے، جب ان کی باڈی میرے پاس لائی گئی تو مجھے بھارتی فوج کے جوانوں نے بتایا کہ یہ کیپٹن کرنل شیر خان کی باڈی ہے اور یہ بہت ہی بہادری سے لڑے ہیں، مجھے بہت خوشی ہوئی جب کیپٹن کرنل شیر خان کو نشان حیدر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے