اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف وزیر اعظم کا جمعۃ المبارک کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف جمعۃ المبارک 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے اور ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک زبان ہو کر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے، جمعہ کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں، واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے گا، پارلیمنٹ کے فورم سے قوم کے جذبات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کی جائے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشترکہ قراردا دمنظور کی جائے، مسلم لیگ (ن) جمعہ کے دن یوم تقدس قرآن میں بھرپور شرکت کرے اور ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے، قرآن کریم کی عزت و حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کے لئے ہم سب ایک ہیں، گمراہ ذہن اسلاموفوبیا کے منفی رجحان کو پھیلا کر مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھر کی امن پسند، بقائے باہمی پر یقین رکھنے والی اقوام اور قیادت اسلاموفوبیا کا شکار اور مذہبی تعصبات کی حامل متشدد قوتوں کا راستہ روکیں، مذہب، مقدس ہستیوں، عقائد اور نظریات کو نشانہ بنانے والے متشدد ذہن دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں، عالمی سطح پر پرامن، متوازن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والی قوتیں مل کر ایسے رجحانات اور واقعات کے تدارک کیلئے کام کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے