اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھرپور سیاسی قوت کیساتھ انتخابات کے میدان میں اتریں گے، جہانگیرترین

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔

جہانگیر خان ترین سے پارٹی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چودھری نے ملاقات کی، ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی قیادت نے آئندہ لائحہ عمل بارے مشاورت کی۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل بارے بات چیت کی گئی، عامر کیانی اور عون چودھری نے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطوں بارے جہانگیر ترین کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا، پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن، ممبر سازی مہم اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بھرپور سیاسی قوت سے آئندہ انتخابات کے میدان میں اترے گی، استحکام پاکستان پارٹی عوام کی آواز بنے گی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے منشور میں ملک میں درپیش چیلنجز کا حل تجویز کیا جائے گا، استحکام پاکستان پارٹی ملک میں تعمیری سیاست کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے