اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف جماعت اسلامی نے 7 جولائی بروز جمعۃ المبارک کو یوم مذمت منانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ سویڈن میں حکومت کی اجازت سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی، واقعے سے 2 ارب مسلمانوں کے دلوں کو جلایا گیا، ایسا عمل کر کے اندر چھپی ہوئی جہالت کا اظہار کیا گیا، قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لی ہے، 14 صدیاں گزرنے کے بعد بھی قرآن مجید اس ہی حالت میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سویڈن واقعہ پر غیر مسلموں نے بھی مذمت کی ہے، سویڈن میں عید کے دن یہ واقعہ ہونا بہت سے سوالات پیدا کرتا ہے، ہم سمجھ رہے تھے اس معاملے پر او آئی سی کا اجلاس ہو گا، افسوس ہے چند بے ذائقہ بیانات کے علاوہ کوئی چیز سامنے نہیں آئی، جماعت اسلامی آئندہ جمعہ 7 تاریخ کو اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرے گی اور 5 براعظموں میں یوم مذمت منا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہمارے بہت سے ممالک کے ساتھ رابطے جاری ہیں، ہم مل کر جمعے کو احتجاج کریں گے، ہم مطالبہ کرتے ہیں پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سویڈن کے سفیروں کو واپس بھیج دیں، سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، قرآن کریم مقدس کتاب ہے، حفاظت کیلئے قانون سازی کی جائے، چند لوگ انسانیت کو آپس میں لڑانے کیلئے سازش میں ملوث ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے