اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج نیب طلب

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج طلب کر لیا۔

نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طلبی پر ایک سوالنامہ تیار کر لیا ہے، سابق وزیراعلیٰ کے پیش ہونے پر انہیں یہ سوالنامہ تھما دیا جائے گا۔

دوسری جانب سردار عثمان بزدار نیب لاہور کے روبرو پیش ہوتے ہیں یا نہیں یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو 14 ویں مرتبہ طلب کیا ہے جبکہ سردار عثمان بزدار اب تک صرف 2 مرتبہ نیب لاہور کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے