اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس، ایم ایل ون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ریلوے سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔

 

اجلاس میں ایم ایل ون منصوبہ پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، سبی۔ ہرنائی سیکشن پر جاری کام کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا گیا۔وزیر ریلوے نے سبی ۔ ہرنائی ٹرین آپریشن  کی بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں وزیر ریلوے کو برانڈنگ کے حوالے سےاپ ڈیٹ دی گئی، جس پر انہوں نے ابتدائی پائلٹ پراجیکٹ پر 15کوچز کی برانڈنگ پر کام اسی مہینے شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سٹیل شاپ مغل پورہ میں الیکٹرک آرک فرنس کی تنصیب 25 جولائی تک مکمل کر لی جائے گی، فرنس چلنے سے سٹیل شاپ کی پیداوار میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئے گی۔اجلاس میں لینڈ رولز کی کابینہ منظوری پر اپ ڈیٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، فائبر آپٹیکل کیبل پالیسی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے