اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے قائدین نے لاہور میں نیوز کانفرنس کی۔ چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ عالمی امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ دن بھی عید الاضحیٰ کا تجویز کیا گیا۔ ہم سب پاکستانی ہیں، ایسے واقعات میں جوش و ہوش کے ساتھ کام لینا ہو گا تاکہ شرارتی شخص کی پلاننگ کامیاب نہ ہو سکے۔

چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ سویڈن کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس شخص کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جس نے قرآن کے ساتھ گستاخی کی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جو دھمکیاں دی جا رہی ہیں وہ افسوسناک ہے۔

سکھ رہنما سردار کلیان سنگھ اور مولانا عاشق حسین کا کہنا تھا کہ عالم امن کے دشمن مذہبی گستاخی کرکے امن کو سبوتاژ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ اگر زندہ ملکوں کی تنظیم ہے تو سویڈن کو کٹہرے میں لا کر پابند کیا جائے۔ مذہبی کتابوں کی گستاخی رو کی جائے وگرنہ مذہب کے نام پر تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے