اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسیحی اکابرین ، ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) مسیحی اکابرین ، ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

وفد میں صدر و ماڈریٹر چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل، سینیٹر کامران مائیکل شامل تھے۔ رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال، بشپ آف ملتان لیو پال اور بشپ آف فیصل آباد علیم انور بھی شامل تھے۔

بشپ آزاد مارشل نے جناح ہاؤس میں شرپسندی کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ پاکستانی فوج پر کیا گیا ہے۔ مسیحی برادری ہمیشہ پاکستان کے دفاع کے لئے لڑی، ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ جناح ہاؤس کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ ہم پاک فوج اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔ شر پسندوں نے ہمارے ملک کا چہرہ مسخ کیا، ہمیں مضبوط پاکستان چاہیے۔ اپنے قومی اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔

وفد کے ارکان نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور اس کی ترقی میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسے شرپسندی کے واقعات کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے