اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت صوبہ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی، پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جن کے باعث  3 سے 8 جولائی  کے دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں آندھی،  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گجرات میں بھی بارش متوقع ہے ، فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے، اسی دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق6  جولائی سے ڈی جی خان ڈویژن کے  پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے،4  سے 7 جولائی کے دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات میں ریلیف کیمپوں والی جگہ کا تعین پہلے سے کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے