اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فرض اور فورس سے محبت ،آئی جی پنجاب کی عید کے روز زخمی جوان کی عیادت کیلئے ہسپتال آمد

01 Jul 2023
01 Jul 2023

(لاہور نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے کانسٹیبل کی عیادت کیلئے عید کے روز تمام مصروفیات کو ترک کرکے جناح ہسپتال پہنچ گئے ،زخمی جوان کے ماتھے پر بوسہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور جناح ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکووں کی فائرنگ  کی زد میں آکر زخمی ہونیوالے غازی کانسٹیبل کی عیادت کی  جبکہ ایڈیشنل ایم ایس جناح ہسپتال  کو کانسٹیبل ندیم کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

آئی پنجاب نے زخمی جوان کی حوصلہ افزائی کی اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کانسٹیبل ندیم کو شفقت سے ماتھے پر بوسہ کیا۔دوسری جانب ڈاکٹر عثمان انور نے زخمی کانسٹیبل کی والدہ  سمیت اہلخانہ سے گفتگو کی اور انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ  شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران  زخمی ہونے والے غازی افسران و اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کی بطور آئی  جی پنجاب تعیناتی کے بعد ان کی نیک نیتی ،فورس کے جوانوں سے محبت و پیار ،فرض شناسی اور محکمہ پولیس کی بہتری سمیت پولیس کے شہدا اور غازیوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد ان کی مقبولیت میں نہ صرف محکمے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے بلکہ عوام بھی آئی جی پنجاب کی معترف ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے