اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دوسرے مذاہب کی توہین اظہار رائے کی آزادی نہیں کہلا سکتی: علیم خان

01 Jul 2023
01 Jul 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر و سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں علیم خان کا کہنا تھا کہ سویڈن حکومت کی اجازت کے ساتھ عید کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی دلخراش، قابلِ مذمت اور شرمناک ہے، اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے دل مجروح کرنا مغربی رہنماؤں کی بیمار سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ایسے واقعات کا مقصد مسلمانوں میں غم و غصہ اور اشتعال پیدا کرنا ہے، مغرب کو جان لینا چاہیے کہ دوسرے مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین کبھی بھی اظہار رائے کی آزادی نہیں کہلا سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور دیگر مسلم حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ہر انٹرنیشنل فورم پر اس گھناؤنی حرکت کے خلاف نہ صرف احتجاج کریں بلکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات بھی کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے