اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نہر میں گندگی اور آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف مقدمات درج

30 Jun 2023
30 Jun 2023

(لاہور نیوز) نہر میں گندگی اور آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف گرفتاریاں اور مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کا کہنا ہے نہر میں آلائشیں پھینکنے پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آلائشیں نہر میں پھینکنے پر 7 لوگ گرفتار کئے ہیں۔ 

عامر میر کا کہنا ہے  دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فورا گرفتار کیا جائے۔ کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور خود موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیکر کارروائی کریں۔ دھرم پورہ، مغلپورہ، گڑھی شاہو اور جلو موڑ کے علاقوں میں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ عملہ نہر میں آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت سخت کارروائی کرے گا۔

انہوں نے کہا نہر میں آلائشیں پھینکنے اور سری پائے بھوننے سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے۔ ماحولیاتی مسائل سے بچنے کیلئے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے