اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں بارشوں کے باعث چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

29 Jun 2023
29 Jun 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ریلیف کمشنر پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، قصور، سیالکوٹ، گجرات اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کے باعث چشمہ کے مقام پر دریا سے منسلک نہروں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے سے نہروں سے منسلک علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور بارشوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، نشیبی علاقوں میں بسنے والے عوام الناس محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، فلڈ فائٹنگ، ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیمیں ضروری مشینری کے ساتھ 24 گھنٹے الرٹ رہیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے مویشیوں کا انخلا اور ویکسی نیشن کا بندوبست پہلے سے ہونا چاہیے، ہنگامی حالات میں زیر آب آنے والے علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کیے جائیں، وبائی امراض سے بچنے کیلئے طبی ٹیمیں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے