29 Jun 2023
(لاہور نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔
لاہور پولیس کے مطابق حماد نامی زیرحراست ملزم کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ ملزم کے 5 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے حماد ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔