اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حقیقی جمہوریت قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا: سراج الحق

29 Jun 2023
29 Jun 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہو چکا، قومی ادارے آپس میں دست و گریباں ہیں، حقیقی جمہوریت قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی وحدت کو پیدا کرنا ہے ایک قوم بنیں گے تو نا قابل تسخیررہیں گے، اگر انتشار میں ہیں تو کسی بھی وقت کوئی ہمیں شکست دے سکتا ہے، پاکستان ایک دلدل میں پھنس گیا، ملک میں سیاسی آئینی بحران پیدا ہو گیا، قومی ادارے آپس میں دست وگریباں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عام شہری کو علاج نہیں مل رہا، معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے لوگ باہر جا رہے ہیں ابھی تک یونان حادثے کی رپورٹ نہیں پیش کی گئی، آج حکمرانوں کی وجہ سے غربت ناچ رہی ہے، وزیر اعظم نے خوشخبری دی ہے کہ آئی ایم ایف سے مزید قرض مل جائے گا کیا قرض ہی خوشی کی خبر ہے؟۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کیا قرض سے ترقی ممکن ہے ؟ ملک میں قانون کی بالادستی، لوٹنے والوں کا احتساب کریں، یہاں دو فیصد لوگ ساری دولت پر قابض ہیں، ان مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ انصاف کا نظام ہے، ملک تبھی ترقی کر سکتا ہے جب حقیقی معنوں میں جمہوریت قائم ہو گی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے