اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قربانی ایک رسم نہیں بلکہ عالمگیر جذبہ ہے: وزیراعظم شہباز شریف

29 Jun 2023
29 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاد رکھیں! قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں عید الاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اس مقدس دن حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اللہ کی بارگاہ میں تسلیم و رضا کا اظہار کرتے ہوئے قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اسے قیامت تک کیلئے اُمتِ محمد کے لئے بطورعبادت لازم قرار دے دیا۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں! قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے، قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستہ میں قربان کرنا ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔

 

حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو مبارک باد پیش کی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قربانی اور ایثار کا جذبہ عالمگیر اور آفاقی ہے، دنیا کی کوئی قوم ان کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، ہمارا دین بھی ہمیں اخوت ، ایثار، محبت اور غم خواری کا سبق دیتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی عبادات، حج و قربانیاں قبول فرمائے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے